ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوپی ،بہار،ایم پی اورجھارکھنڈ میں شدید بارش، 112افرادکی اموات

یوپی ،بہار،ایم پی اورجھارکھنڈ میں شدید بارش، 112افرادکی اموات

Thu, 23 Jun 2016 11:38:02  SO Admin   S.O. News Service

بہارمیںآندھی طوفان میں 57 افراد جان بحق ،وزیراعظم مودی اورسونیاگاندھی کا اظہارتعزیت نتیش کمار نے ایمرجنسی میٹنگ بلائی،مہلوکین کے اہل خانہ کوچارچارلاکھ امدادکااعلان

جے پور ؍پٹنہ ؍لکھنو/رانچی ؍بھوپال بہار،یوپی مدھیہ پردیش سمیت نارتھ انڈیا کے کئی علاقوں میں بارش قہر بن کر ٹوٹی۔آسمانی بجلی کی وجہ سے ایم پی،یوپی،بہاراورجھارکھنڈ میں 112لوگوں کی جان چلی گئی۔بدھ کو بہار میں بجلی سے مرنے والوں کی تعداد 57ہو گئی ہے۔وہیں 24لوگ زخمی ہوئے ہیں۔اس تباہی پر وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کر دکھ کا اظہار کیا۔- بہار میں بجلی گرنے سے سب سے زیادہ 57اموات ہوئی ہیں۔یوپی میں 43، جھارکھنڈ میں 7جبکہ ایم پی کے شیوپور اور برہان پور ضلع میں 5لوگوں کی موت کی خبر ہے۔بہار میں شدید بارش اور آندھی طوفان کی وجہ سے57لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 24دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔پرنسپل سکریٹری(ڈیزاسٹر مینجمنٹ)نے میڈیا کو بتایا کہ کل سے بہار میں آندھی طوفان کے ساتھ ہوئی شدید بارش سے 57لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 24؍دیگر زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پٹنہ ضلع کے مختلف حصوں میں چھ لوگوں کی موت ہو ئی ہے جبکہ بکسر ضلع میں 5 افراد کی موت ہوئی ہے۔اس درمیان وزیراعظم نریندرمودی نے اظہارِتعزیت کیاہے۔نیزکانگریس صدرسونیاگاندھی نے بھی اظہارِتعزیت کرتے ہوئے متاثرین کی امدادکی اپیل کی ہے ۔اوروزیراعلیٰ نتیش کمارنے حالات کاجائزہ لینے کیلئے ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔ساتھ ہی مہلوکین کے اہل خانہ کوچارچارلاکھ کی رقم دینے کااعلان حکومت بہارنے کیاہے۔نالندہ، بھوجپور، روہتاس، کیمور، اورنگ آباد، پورنیہ میں چار چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کٹیہار، سہرسہ اورسارن اضلاع میں تین تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھاگلپور، مونگیر، سمستی پور میں دو دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بانکا، مدھے پورہ ، مظفر پور اور مغربی چمپارن میں ایک ایک ہلاکت کی خبر ہے۔انہوں نے بتایا کہ تین دیگرہلاکتیں دیگر علاقوں میں ہوئی ہیں۔پرنسپل سکریٹری نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں بجلی گرنے کے واقعات میں دیگر24افراد زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ 13جانوروں کی بھی موت ہو ئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو 4-4 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا اور کچھ معاملوں میں متاثرہ خاندانوں کو پہلے ہی مالی مدد مہیا کرا دی گئی ہے۔پرنسپل سکریٹری نے بتایا کہ زخمی افراد کے معاملے میں چوٹ کی شدت کی بنیاد پر معاوضے کی رقم طے کی جائے گی۔


Share: